پاکستانی اوپنر امام الحق فیلڈر کی تھرو ہیلمٹ کے اندر لگنے سے زخمی
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز امام الحق نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں زخمی ہو گئے۔
سنیچر کو نیوزی لینڈ کے فیلڈر کی تھرو امام الحق کے ہیلمٹ کے اندر پھنس کر لگنے سے زخم آئے۔
فیلڈر کی جانب سے سٹمپس کی طرف رن آؤٹ کے لیے اچھالی گئی گیند بیٹر امام الحق کے جبڑے پر لگے اور اُن کے ہیلمٹ کے اندر جا کر پھنس گئی۔
امام الحق بلا پھینک کر گراؤنڈ میں گھنٹوں کے بل بیٹھ گئے اور شدید تکلیف میں نظر آئے۔
پاکستانی ٹیم کے ڈاکٹر اُن کے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد گراؤنڈ سے باہر لے گئے۔
ٹیم مینجمنٹ نے اُن کی جگہ عثمان خان کو متبادل کھلاڑی کے طور پر شامل کر کے بیٹنگ کے لیے بھیجا۔
Array