متفرق خبریں

مستونگ میں پولیس پر حملے میں تین ہلاک، 16 زخمی

اپریل 15, 2025

مستونگ میں پولیس پر حملے میں تین ہلاک، 16 زخمی

بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے ضلع مستونگ میں پولیس اہلکاروں پر حملے میں تین اہلکاروں کی اموات اور 16 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ترجمان کے مطابق منگل کو آر ٹی سی قلات سے پولیس اہلکاروں کو لے جانے والے ٹرک کے قریب بارودی سرنگ (آئی ای ڈی) دھماکہ کیا گیا۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے بتایا کہ
“دھماکے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے تین جوان شہید ہوئے جبکہ 16 اہلکار زخمی ہیں۔“
ترجمان کے مطابق زخمیوں میں دو اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے۔ “تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے۔”

ترجمان بلوچستان حکومت نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق اہلکار بلوچستان نیشنل پارٹی کے دھرنے کی سیکیورٹی پر تعینات تھے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے