متفرق خبریں

آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل عاصم ملک قومی سلامتی کے مشیر مقرر

مئی 1, 2025

آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل عاصم ملک قومی سلامتی کے مشیر مقرر

ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو پاکستان کی قومی سلامتی کا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔

کابینہ سیکریٹریٹ کی جانب بدھ کی شام اس نئی تقرری کا نوٹیفیکشن میڈیا کو جاری کیا گیا جس کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو یہ اضافی عہدہ تفویض کیا گیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو گزشتہ سال ستمبر میں آئی ایس آئی کا نیا سربراہ تعینات کیا گیا تھا۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک پنجاب کے ضلع سرگودھا کے تحصیل شاہ پور میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ غلام محمد تھے۔

وہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کے 80ویں لانگ کورس کے گریجویٹ ہیں اور پاسنگ آؤٹ پر انہیں اعزازی شمشیر سے نوازا گیا تھا۔

اس کے بعد انہوں نے امریکہ میں فورٹ لیونورتھ اور لندن کے رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز میں تعلیم حاصل کی۔

جنرل عاصم ملک نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی اور وہ آئی ایس آئی کے پہلے پی ایچ ڈی ڈائریکٹر جنرل ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے