متفرق خبریں

جب جشن مناتے لوگوں نے المیے کو جنم دے دیا، اب فضا سوگوار ہے

جون 5, 2025

جب جشن مناتے لوگوں نے المیے کو جنم دے دیا، اب فضا سوگوار ہے

کرکٹ کے دیوانے شائقین کا سمندر انڈین سٹیڈیم کے اندر ٹھاٹھیں مار رہا تھا جو اپنی پسندیدہ ٹیم کی طویل انتظار کے بعد جیت کا جشن منا رہے تھے۔

سٹیڈیم سے باہر اس سے بھی زیادہ ہجوم اپنے پیارے کرکٹ ستاروں کی ایک جھلک دیکھنے کی امید میں دروازوں پر دھکے دے رہا تھا۔
ہجوم کا ٹرن آؤٹ توقع سے کہیں زیادہ تھا۔

ہزاروں افراد نے زبردستی اندر جانے کی کوشش کی۔ اور پھر سانحہ ہوا۔

انڈیا کے جنوبی شہر بنگلورو میں بدھ کے روز سٹیڈیم کے دروازوں کی طرف بڑھتے ہجوم کا منظر کچھ ہی دیر میں بھگدڑ میں بدل گیا اور پھر خوف و ہراس اور افراتفری کے مظاہرے نے اس کو جان لیوا اور مہلک بنا دیا۔

ہجوم میں کچلنے کے باعث کم از کم 11 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔
زیادہ تر متاثرین، جن میں نوجوان طلباء بھی شامل ہیں، ہجوم میں پھنس جانے کے بعد روند ڈالے گئے یا دم گھٹنے سے ہلاک ہو گئے۔

یہ ایک ایسے ملک میں ہجوم کو کچلنے کا ایک اور واقعہ تھا جہاں شائقین یا بڑی تعداد میں جمع لوگوں کے ناقص انتظامات اکثر حادثات کا باعث بنتے ہیں۔

اس واقعے نے یہ بات بھی ظاہر کی کہ انڈیا میں کرکٹ کے ستاروں کو دیکھنے کے لیے کھیل کے شائقین ہر اقدام کو تیار ہیں اور اگر ہجوم کا مناسب انتظام نہ کیا جائے تو یہ آسانی سے جان لیوا ہو سکتا ہے۔

اب زیادہ تر متاثرین غم و اندوہ کی تصویر بنے ہیں اور کرکٹ کو چاہنے والے سوگوار ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے