متفرق خبریں

غیرقانونی تارکین وطن پر چھاپوں کے بعد ’جان بوجھ کر اشتعال انگیزی‘

جون 8, 2025

غیرقانونی تارکین وطن پر چھاپوں کے بعد ’جان بوجھ کر اشتعال انگیزی‘

ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز لاس اینجلس کی سڑکوں پر 2,000 نیشنل گارڈز تعینات کرنے کا حکم دیا، جسے وائٹ ہاؤس نے ’بے قاعدگی‘ کو روکنے کی کوشش قرار دیا، یہ اقدام اس وقت اٹھایا گیا جب امیگریشن چھاپوں کے خلاف مظاہرے پُرتشدد ہو گئے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی صدر نے کیلیفورنیا کی ریاستی فوج کا وفاقی کنٹرول سنبھالتے ہوئے انہیں ملک کے دوسرے سب سے بڑے شہر میں تعینات کیا، جہاں ان کا سامنا مظاہرین سے ہو سکتا ہے۔

یہ ایک غیرمعمولی قدم تھا جسے گورنر گیون نیوسم نے ’جان بوجھ کر اشتعال انگیزی‘ قرار دیا۔

یہ پیش رفت دو روزہ جھڑپوں کے بعد سامنے آئی، جن میں وفاقی ایجنٹوں نے مشتعل ہجوم پر فلیش بینگ گرینیڈ اور آنسو گیس فائر کی، یہ سب کچھ ایسے شہر میں ہوا جس کی بڑی آبادی لاطینی نژاد ہے اور جہاں درجنوں تارکینِ وطن کو گرفتار کیا گیا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے