اسرائیل کا 2300 کلومیٹر دور ایرانی طیارے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اپنے اب تک کے سب سے طویل رینج کے حملے میں 2,300 کلومیٹر دور ایک ایندھن بھرنے والے طیارے کو نشانہ بنایا۔
الجزیرہ ٹی وی کے مطابق اسرائیلی میزائل حملے کے بعد مشرقی ایران کے مشہد ہوائی اڈے سے آگ لگی جہاں سے گاڑھا دھواں اٹھ رہا ہے۔
دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کے خلاف تیسرے دن بھی حملے جاری رکھے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ دونوں ملکوں میں پاکستان اور انڈیا کی طرح جنگ بندی کا معاہدہ کرائیں گے۔