پاکستان کے آرمی چیف سے ملاقات میں ایران پر بات ہوئی: صدر ٹرمپ
امریکہ کے صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان کے آرمی چیف سے ملاقات میں ایران کے معاملے پر بات ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ پڑوسی ہونے کی وجہ سے ایران کو قریب سے اور اچھی طرح جانتے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ اُن کو جنگ روکنے پر شکریے کے لیے مدعو کیا تھا۔
پاکستانی وقت کے مطابق بدھ کو رات گئے وائٹ ہاؤس میں گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور انڈٰیا دونوں جوہری طاقتیں ہیں۔ ’دونوں ملکوں سے تجارتی معاہدوں پر بات ہو رہی ہے۔‘