متفرق خبریں

حادثے کے بعد ایئر انڈیا کو کن مشکلات کا سامنا ہے؟

جون 19, 2025

حادثے کے بعد ایئر انڈیا کو کن مشکلات کا سامنا ہے؟

ایئر انڈیا کو گزشتہ ہفتے کے مہلک حادثے کے بعد مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ایک طرف فضائی سفر کرنے والے اس کے ٹکٹ خریدنے سے کترا رہے ہیں تو دوسری طرف اس کے ڈریم لائنر بیڑے پر اضافی حفاظتی معائنے کی وجہ سے پروازوں میں تاخیر اور منسوخی سے مسافروں کی بڑھتی ہوئی بے چینی میں اضافہ ہوا ہے۔

انڈیا کے ایوی ایشن سیفٹی ریگولیٹر نے 12 جون کو احمد آباد شہر میں ٹیک آف کے دوران لندن جانے والی پرواز کے گر کر تباہ ہونے کے فوراً بعد ایئر لائن کے ذریعے چلائے جانے والے بوئنگ 787 ہوائی جہازوں کی زیادہ تفصیل سے جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔

حافثے میں 241 مسافروں اور عملے سمیت کم از کم 270 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

احتیاطی معائنے کے ساتھ مشرق وسطیٰ کے کچھ ممالک میں فضائی حدود کی بندش نے اندرون ملک اور بین الاقوامی راستوں پر ایئر انڈیا کے آپریشنز کو مشکل بنا دیا ہے۔

انڈیا کے ایوی ایشن سیفٹی ریگولیٹر ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن کے اشتراک کردہ اعداد و شمار کے مطابق حادثے کے بعد سے ایئر انڈیا نے 83 وائیڈ باڈی جہازوں کی پروازوں کے لیے آپریشن منسوخ کر دیا ہے، جن میں 66 ڈریم لائنرز بھی شامل ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے