متفرق خبریں

ہاٹ ایئر بیلون کو فضا میں آگ لگنے سے آٹھ ہلاک، 13 زخمی

جون 21, 2025

ہاٹ ایئر بیلون کو فضا میں آگ لگنے سے آٹھ ہلاک، 13 زخمی

برازیل میں ہاٹ ایئر بیلون کو فضا میں آگ لگنے سے آٹھ افراد ہلاک جبکہ 13 زخمی ہو گئے۔

برازیل میں ایک ریاست کے گورنر نے بتایا ہے کہ گرم ہوا کے ذریعے اڑنے والے غبارے کے حادثے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔

‏سانتا کیٹرینا کے گورنر جورجینہو میلو نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ہفتے کی صبح پرایا گرانڈے شہر میں غبارے پر 21 افراد سوار تھے۔

‏میلو نے کہا کہ 13 لوگ زندہ بچ گئے اور آٹھ مر گئے۔
‏انہوں نے کہا کہ ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر موجود ہیں اور دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔

‏انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم سب اس حادثے سے صدمے میں ہیں۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے