متفرق خبریں

بلوچستان میں خاتون و مرد قتل، ایف آئی آر کس کے خلاف درج کی گئی؟

جولائی 21, 2025

بلوچستان میں خاتون و مرد قتل، ایف آئی آر کس کے خلاف درج کی گئی؟

بلوچستان میں کوئٹہ کے تھانے ہنہ اوڑک میں خاتون اور مرد کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا مقدمہ 23 افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے جن میں سے 9 کے نام لکھے گئے ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق ساتکزئی قبیلے کے سربراہ سردار شیر باز خان نے دونوں افراد کو قتل کرنے کے لیے کہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اُن کے پاس ویڈیو دو تین قبل آئی تھی۔

درج کئے گئے مقدمے کے مطابق خاتون کا نام بانو بی بی زوجہ نور محمد جبکہ قتل کئے گئے مرد کا نام احسان اللہ ہے۔

خاتون ساتکزئی قبیلے جبکہ مرد سمالانی قبیلے سے ہے۔

جن ملزمان کو نامزد کیا گیا اُن میں شاہ وزیر ولد بخشو، جلال ولد بہار جان، لکری منیر ولد نامعلوم، بختیار ولد صاحب جان، ملک امیر جان ولد رحیم جان، عجب خان ولد باز محمد، جان محمد ولد غلام رسول، بشیر احمد ولد نصیر شامل ہیں۔

ان تمام افراد کا تعلق ساتکزئی قبیلے سے بتایا گیا ہے۔ دیگر 14/15 افراد کو نامعلوم رکھا گیا ہے۔

تین گاڑیوں میں سے ڈبل کیبن سرخ رنگ کی پک اَپ گاڑی امیر جان کی ملکیت بتائی گئی ہے۔لینڈ کروزر جلال کی ملکیت جبکہ دوسری پک اَپ بشیر نامی ملزم کی ملکیت ہے۔

پولیس کے مطابق قتل کا وقوعہ سنجیدی ڈیگاری مارگٹ کے علاقے میں پیش آیا۔

وزیراعلی نے رات گئے گیارہ ملزمان کی گرفتاری کا دعویٰ کیا تھا۔

ساتکزئی قبیلے کے سردار شیرباز خان کو حراست میں لے کر عدالت سے ان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کیا جا چکا ہے.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے