خاتون اور مرد کا قتل، جرگہ کرانے کے الزام میں گرفتار سردار شیر باز کا جسمانی ریمانڈ
کوئٹہ کے علاقے ڈیگاری میں خاتون اور مرد کے قتل کے لیے جرگہ کرانے کے الزام میں گرفتار ساتکزئی قبیلے کے سردار شیر باز کو پولیس نے انسداد دہشتگردی عدالت ایک میں پیش کیا۔
پیر کو کوئٹہ کی مقامی عدالت نے ملزم کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
کیس کی سماعت جج محمد مبین نے کی جبکہ پولیس کی جانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔