پاکستان

بابوسر سے چلاس تھَک شاہراہ پر سیلاب میں تین ہلاک، 15 سیاح لاپتہ

جولائی 21, 2025

بابوسر سے چلاس تھَک شاہراہ پر سیلاب میں تین ہلاک، 15 سیاح لاپتہ

شاہراہ تھک چلاس بابوسر پر طوفانی بارش کے باعث سیلابی پانی نے تباہی مچائی ہے۔

مقامی حکام اور عینی شاہدین کے مطابق سیاحوں کی 8 گاڑیاں سلائیڈنگ کے بعد سیلابی پانی بہہ گئیں۔

مقامی ریسکیو نے 3 لاشیں نکالنے کی تصدیق کی ہے جبکہ 4 سیاح زخمی حالت میں ریسکیو کیے گئے۔

ضلعی حکام کا کہنا ہے کہ 15 سے زائد سیاح لاپتہ ہیں جن کی تلاش میں ریسکیو آپریشن تیز کر لیا گیا ہے۔

گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق کے مطابق 4 افراد کو زخمی حالت میں ریسکیو کیا گیا جن کو ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے ۔
اُن کا کہنا تھا کہ زخمیوں کی طبی امداد جاری ہے جبکہ ہسپتال ذرائع کے مطابق ایک زخمی کی حالت تشویش ناک ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ سیاحوں کی 8 سے زائد گاڑیاں سیلاب کی زد میں آئی ہیں جبکہ 15 سے زائد سیاح لاپتہ ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ علاقے میں کمیونیکیشن کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے اور فائبر ٹوٹ کر بہہ جانے سے رابطے منقطع ہیں۔

ترجمان کے مطابق گلگت کی طرف آنے اور واپس جانے والے ہزاروں سیاح پھنس کر رہ گئے جن کا گھروں سے بھی رابطہ منقطع ہے۔

ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہراہ بابوسر پر پھنسے سیکنڑوں سیاحوں کو حکومت نے ریسکیو کیا ہے۔

علاقے میں سینکڑوں سیاحوں کو مقامی ابادی نے پناہ دی ہے۔

فیض اللہ فراق نے بتایا کہ وزیراعلی گلگت بلتستان نے پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔

شاہراہ بابوسر کئی مقامات پر بند ہے اور سڑکیں اور کھیت بری طرح متاثر ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے