دانیال عزیز کے خلاف عدالتی گواہ
Reading Time: < 1 minuteدانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس میں گواہوں کی فہرست سپریم کورٹ کو فراہم کر دی گئی ہے ۔ عدالت نے گواہان کی فہرست ملزم کو فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر تیس مارچ جمعہ کے روز بیانات قلمبند کئے جائیں گے ۔
دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی ۔ دانیال عزیز اپنے وکیل علی رضا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے ۔ پاکستان ۲۴ کے مطابق جسٹس عظمت سعید نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ کتنے گواہ آپ کی فہرست میں شامل ہیں ۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ دو گواہ ہیں، ایک گواہ روزنامہ دنیا سے اور دوسرا پیمرا سے ہے، گواہان میں صحافی ماجد چوہدری اور پیمرا کے حاجی اکرم شامل ہیں ۔ دونوں گواہان پر 20 منٹ میں جرح مکمل ہوجائے گی ۔
جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ ویڈیوز تو ملزم نے تسلیم کرلی ہیں، آپ گواہان کی فہرست فراہم کر دیں، اگلے روز ان کو طلب کرلیں گے، عدالت نے گواہان کی فہرست ملزم کو فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ تیس مارچ تک ملتوی کردی ۔