پاکستان

کپتان کی ایمنسٹی اسکیم پر تنقید

اپریل 6, 2018 2 min

کپتان کی ایمنسٹی اسکیم پر تنقید

Reading Time: 2 minutes

حیدر آباد میں تاجر برادری اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سندھ میں لوگوں پرظلم ہورہاہے، یہاں آصف زرداری، ان کی بہن اور وزیر ظلم کررہے ہیں، جتنی غربت سندھ میں ہے اتنی پورے ملک میں نہیں، صوبے میں ہونے والی لوٹ مار کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔ اب ہم سندھ میں ’’کیوں نکالا‘‘شروع کریں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ نوازشریف اداروں  پر تنقید اور شہباز تعریف کررہےہیں، ایسا کرکے وہ قوم کو بیوقوف بنارہے ہیں اقتدارمیں آکر پیسہ کمانا بہت آسان ہے، اسحاق ڈار کے بچے دبئی اور نوازشریف کے لندن میں بیٹھے ہیں، انہوں نے ملک کو لوٹ کر سارا پیسا بیرون ملک بھجوا دیا ہے، منی لانڈرنگ کی وجہ سے قرضے بڑھتے جارہے ہیں، منی لانڈرنگ میں آصف زرداری، نوازشریف اور خواجہ آصف سمیت سب شامل ہیں۔ قوم پر قرضے بڑھ رہےہیں اور حکمران معاہدے خفیہ رکھ رہے ہیں، ملک میں قانون مجرموں کے لیے بنائے جاتےہیں، کالے دھن کو سفید کرنے کے لیے اسکیمیں آجاتی ہیں،ایمنسٹی اسکیم سے پیغام جارہا ہے کہ ٹیکس دینے والے بیوقوف ہیں، میں اورپی ٹی آئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کو مسترد کرتی ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ سندھ اور پنجاب میں لوگ نیب سے ڈرتےہیں جب کہ ہم نیب کو دعوت دیتے ہیں، میں نے ایک ایک اثاثے کی چھان بین کرائی ہے، سپریم کورٹ نے مجھے صادق اور امین قرار دیا، میں سونامی ٹری سمیت ہیلی کاپٹر ایشو زپر تحقیقات کی دعوت دیتا ہوں۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نئی ایمنسٹی اسکیم وزیراعظم کی جانب سے مجرموں کو بچانے کی بھونڈی کوشش ہے، ہم اس کو مسترد کرتے ہیں، حکومت کی مدت کے خاتمے سے 45 اور بجٹ سے محض 14 دن قبل وزیراعظم کو اس اسکیم کی کیا ضرورت پیش آگئی، یہ اسکیم دیانتدار لوگوں پر ٹیکس اور دیانتدار ٹیکس گزاروں کے چہرے پر ایک طمانچہ ہے۔

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے