اہم خبریں

گرڈ سٹیشن میں بندر گھسنے سے سری لنکا بھر میں بجلی بند

فروری 9, 2025 < 1 min

گرڈ سٹیشن میں بندر گھسنے سے سری لنکا بھر میں بجلی بند

Reading Time: < 1 minute

سری لنکا میں ایک بندر کے گرڈ سٹیشن میں گھسنے کی وجہ سے پورے ملک کو بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ یہ واقعہ اتوار کی صبح 11بجے پیش آیا اور تین گھنٹے بعد بھی بجلی پوری طرح بحال نہ ہو سکی۔

وزیر توانائی کمارا جایا کوڈے نے کہا کہ ’ایک بندر ہمارے گرڈ سٹیشن کے ٹرانسفارمر سے ٹکرایا جس کی وجہ بجلی کا نظام متاثر ہوا۔‘

‎ان کے مطابق یہ واقعہ جنوبی کولمبو کے مضافات میں پیش آیا۔
اگرچہ کچھ علاقوں میں بجلی بحال کر دی گئی ہے، لیکن ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ لوڈشیڈنگ کب تک رہے گی۔

وزیر کا کہنا تھا کہ ’انجینیئرز بجلی کے نظام کو جلد سے جلد بحال کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔‘

2022 میں معاشی بحران کے دوران سری لنکا کو موسم گرما میں کئی ماہ تک لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پیٹرول پمپس پر ڈیزل اور پیٹرول کی کمی تھی اور دن بھر میں بجلی صرف 13 گھنٹوں کے لیے مہیا کی جا رہی تھی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے