بنگلہ دیش وائٹ واش، پاکستان نے ٹی20 سیریز جیت لی
تین میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو سات وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔
اتوار کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں بنگلہ دیش کے 197 رنز کا ہدف پاکستان نے 18 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر .حاصل کیا.
پاکستان کی جانب سے سات چھکوں اور آٹھ چوکوں کی مدد سے محمد حارث 107 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔
ان کے علاوہ صائم ایوب 45، حسن نواز 26 اور صاحبزادہ فرحان ایک رن پر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان سلمان علی آغا 15 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن مرزا نے دو جبکہ تنظیم حسن شاقب نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے تھے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے پرویرز حسین ایمان 66 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
ان کے علاوہ تنزید حسن 42، توحید ہردوئی 25، کپتان لٹن داس 22، شمیم حیسن آٹھ، مہدی حسن مرزا ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ جاکر علی 15 اور تنظیم حسن شاقب آٓٹھ رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔