انڈین جنرل کی پاکستان سے جنگ میں جیٹ فائٹرز گرنے کی تصدیق
پاکستان سے حالیہ لڑائی میں چھ طیارے مار گرائے جانے کے سوال پر انڈیا کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل انیل چوہان نے کہا ہے کہ ’اہم بات یہ نہیں کہ جیٹ طیارے گرے بلکہ یہ اہم ہے کہ وہ کیوں گرے۔‘
انڈیا کی فوج نے پہلی بار تصدیق کی ہے کہ پاکستان کے ساتھ حالیہ جھڑپوں میں اس کے لڑاکا طیاروں کو نقصان پہنچا.
بلومبرگ ٹی وی کو انٹرویو میں انڈین فوج کے چیف آف ڈیفنس سٹاف انیل چوہان نے کہا کہ ’اہم بات یہ نہیں کہ جیٹ طیارے گرے بلکہ یہ اہم ہے کہ وہ کیوں گرے۔‘
انڈیا کے کتنے جیٹ فائٹرز گرے؟
انڈیا کے چیف آف ڈیفنس جنرل انیل چوہان سے بلومبرگ ٹی وی کی اینکر کا سوال
جنرل انیل چوہان: میرے خیال سے جیٹ گرائے جانے سے زیادہ اہمیت اس بات کی ہے کہ وہ کیوں گرائے گئے۔
اس لیے دونوں فریق اس کو دیکھتے ہیں کہ انہوں نے کون سی غلطیاں کیں، ان کی وجہ تلاش کریں، درست کریں اور دو دن بعد وہ تمام جیٹس اُڑے اور لانگ رینج پر اہداف کو نشانہ بنایا۔
سوال: پاکستان نے دعویٰ کیا ہے کہ اُس نے چھ جہاز گرائے کیا یہ درست ہے؟
جواب: یہ درست نہیں اور جو میں کہہ رہا ہوں کہ اہمیت اس کی ہے کہ وہ کیوں اور کیسے گرائے گئے اس کی ہمارے لیے اہمیت ہے۔