دو جارح مزاج بلے باز کرکٹ سے ریٹائرڈ، میکسویل اور کلاسن کی رُخصتی
آسٹریلیا کے گلین میکسویل نے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا ہے جبکہ جنوبی افریقہ کے ہنرک کلاسن کے انٹرنیشنل کیریئر کا خاتمہ ہو گیا ہے۔
کرک انفو کے مطابق آسٹریلوی کرکٹر گلين میکسویل نے ون ڈے فارمیٹ کرکٹ سے فوری طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ تاہم، وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے دستیاب رہیں گے اور اگلے سال کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شریک ہوں گے۔
جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بیٹر ہینرک کلاسن نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق کلاسن ریٹائرمنٹ کے بعد اب اپنی توجہ ٹی ٹوئنٹی لیگز پر مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔