اسلام آباد میں چترال سے تعلق رکھنے والی نوجوان ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ٹک ٹاک اور انسٹاگرام سے مشہور ہونے والی نوجوان ثنا یوسف کو اسلام آباد میں اُن کے گھر میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق قتل کا یہ واقعہ شہر کے سیکٹر جی 13 میں پیش آیا۔
پولیس نے مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسلام آباد کے پمز ہسپتال منتقل کیا۔
پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور پیش رفت سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔
تھانہ سنبل کے ایس ایچ او ملک آصف کے مطابق بظاہر ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو قتل کرنے والا شخص اس کا جاننے والا معلوم ہوتا ہے، کیونکہ وہ مہمان بن کر ان کے گھر آیا تھا۔