متفرق خبریں

چیف جسٹس بمقابلہ فیصل عابدی

اپریل 28, 2018 < 1 min

چیف جسٹس بمقابلہ فیصل عابدی

Reading Time: < 1 minute

پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر اور فیصل رضا عابدی نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس بھیجا ہے ۔ یہ بات فیصل رضا عابدی نے اپنے فیس بک صفحے کے ذریعے بتائی ہے ۔ فیصل عابدی کے خلاف سپریم کورٹ نے توہین عدالت کی کارروائی شروع کی ہے ۔

فیصل عابدی نے چینل ۵ کے پروگرام میں چیف جسٹس کے ازخود نوٹس لینے کے اختیار پر بات کی تھی اور ان کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا ۔ چینل کی انتظامیہ نے عدالت میں پیش ہو کر معافی مانگ لی تھی تاہم فیصل عابدی کے پیش نہ ہونے پر چیف جسٹس نے ان کو پولیس کے ذریعے عدالت لانے کی ہدایت کی تھی ۔

فیصل عابدی نے ریفرنس کے لفافوں کے ساتھ تصویر اپ لوڈ کر کے ساتھ میں درج ذیل عبارت لکھی ہے ۔

No.P.Reg 113/2005 -SJC
(Supreme Judicial Council Procedure Of Enquiry 2005)
Under Article 209 Of The Constitution Of Pakistan
سینیٹر سید فیصل رضا عابدی نے اپنے خلاف خودساختہ توہین عدالت اور بذریعہ پولیس عدالت میں پیش ہونے کے حکم نامے کے خلاف چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا ۔

Array
3 Comments
  1. SAMAR ABBAS
    CHIEF JUSTICE SAQIB NISAR FAILED MISERABLY SHAMEFUL
  2. SAMAR ABBAS
    Bar LAANAT JUSTICE SAQIB NISAR

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے