مظلوم خدیجہ کیس کی سماعت
Reading Time: < 1 minuteلاہور میں وکیل کے بیٹے کے ہاتھوں ۲۳ چھریوں کے وار سہنے والی خدیجہ کے از خود نوٹس کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی ۔
خدیجہ کے وکیل نے بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ملزم شاہ حسین کو بری کرنے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اس اپیل کی سماعت جسٹس آصف کھوسہ کی سربراہی میں بنچ کرے گا ۔
خدیجہ نے عدالت کے روسٹرم پر آ کر اپنا دکھ بیان کیا اور کہا کہ اب میری کردار کشی کی گئی مجھے انصاف چاہئے ۔ بار کے نمائندوں اور ملزم کے وکیل نے شور مچایا تو چیف جسٹس نے کہا کہ بار کی ہمت کیسے ہوئی کہ وہ سو موٹو کے خلاف قرارداد پاس کریں، اگر کسی وکیل کی بیٹی کے ساتھ یہ سب ہوا ہوتا تو تب بھی آپ لوگ ایسا کرتے؟ ۔
ملزم شاہ حسین کے باپ لاہور کے وکیل ہیں اور اثر و رسوخ رکھتے ہیں ۔
Array