گڈانی کے ساحل پر 6 ڈوب گئے
Reading Time: < 1 minuteکراچی سے جڑے بلوچستان کے ساحل گڈانی میں نہاتے ہوئے 6 افراد ڈوب گئے ہیں جن میں سے 4 خواتین کی لاشیں نکال لی گئیں ۔ مقامی حکام نے دو بچوں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
ایدھی حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے ڈوبنے والوں کی تلاش شروع کردی تاہم بدقسمتی سے 4 خواتین سمندر میں دم توڑ چکی تھیں، خواتین کی لاشیں ایدھی کے غوطہ خوروں نے نکال لی ہیں جب کہ ریسکیو اہلکاروں کی بروقت کارروائی سے ایک بچی کو بچا لیا گیا ۔
Array