پاکستان پاکستان24

گڈانی کے ساحل پر 6 ڈوب گئے

جون 22, 2018

گڈانی کے ساحل پر 6 ڈوب گئے

کراچی سے جڑے بلوچستان کے ساحل گڈانی میں نہاتے ہوئے 6 افراد ڈوب گئے ہیں جن میں سے 4 خواتین کی لاشیں نکال لی گئیں ۔ مقامی حکام نے دو بچوں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

ایدھی حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے ڈوبنے والوں کی تلاش شروع کردی تاہم بدقسمتی سے 4 خواتین سمندر میں دم توڑ چکی تھیں، خواتین کی لاشیں ایدھی کے غوطہ خوروں نے نکال لی ہیں جب کہ ریسکیو اہلکاروں کی بروقت کارروائی سے ایک بچی کو بچا لیا گیا ۔

 

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے