ایرانی میزائلوں نے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، اسرائیلی عہدیدار کا اعتراف
اسرائیل نے پہلی بار تسلیم کیا ہے کہ ایرانی کی جانب سے داغے گئے میزائل تل ابیب میں فوجی ٹھکانوں اور تنصیبات پر گرے ہیں۔
ایک عہدیدار نے اعتراف کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان کھلی جنگ شروع ہونے کے بعد پہلی بار ایرانی میزائلوں نے اسرائیلی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔
برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق ایک فوجی عہدیدار نے اس بات پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا کہ ایران نے کس تنصیب کو نشانہ بنایا، اور اس بات پر زور دیا کہ تہران کے تازہ ترین فضائی حملے میں اسرائیلی ڈیفنس فورسز (IDF) کی صلاحیتوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
ایران کے ساتھ اسرائیل کی جنگ کو چھ دن گزر چکے ہیں اور اب امریکی افواج کے اس میں کودنے کا خدشہ بڑھ رہا ہے۔
منگل کو ایران نے طلوع آفتاب سے عین قبل 20 میزائل اسرائیل پر داغے تھے جس کے نتیجے میں تل ابیب کے مرکز میں متعدد براہ راست حملے ہوئے۔