دیامر میں جج پر حملہ
Reading Time: < 1 minuteگلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں سیشن جج پر دہشتگردوں نے حملہ کیا ہے، یہ خبر سیکورٹی اداروں نے اپنے ذرائع کو استعمال کرتے ہوئے فراہم کی ہے تاہم اس کی تصدیق آزادانہ طور پر ممکن نہیں ہو سکی۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق سیشن جج گلگت ملک عنایت الرحمن پر تانگیر میں فائرنگ کی گئی جس میں خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے۔ سیشن جج گزشتہ رات شہید ہونے والے پولیس اہلکار عارف حسین کے نماز جنازہ میں شرکت کے لئے جارہے تھے۔ حکام کے مطابق جوں ہی وہ تانگیر کے حدود میں داخل ہوئے پہاڑوں پر چھپے دہشتگردوں نے دونوں طرف سے فائرنگ کر دی ۔
Array