گلگت پولیس پر حملے میں 3 جاں بحق
Reading Time: < 1 minuteگلگت بلتستان کے علاقے کارگاں میں ایک پولیس چوکی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے جوابی فائرنگ میں 2 حملہ آور بھی مارے گئے ۔ یہ بات گلگت میں مقامی حکام نے میڈیا کو بتائی ۔
حکام کے مطابق گلگت بلتستان میں کارگاہ پولیس چوکی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہوئے اس دوران پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 حملہ آور مارے گئے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ۔
Array