پاکستان

موٹروے ایم ون پر بس کو حادثہ، تین مسافر ہلاک

فروری 25, 2025 < 1 min

موٹروے ایم ون پر بس کو حادثہ، تین مسافر ہلاک

Reading Time: < 1 minute

خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر سے راولپنڈی جانے والی بس موٹروے پر حادثے کا شکار ہوئی ہے۔

منگل کو موٹر وے پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ موٹروے ایم ون پر غازی انٹرچینج کے قریب بس حادثے کا شکار ہوئی جس میں تیں مسافر شدید زخمی ہوئے۔

ترجمان کے مطابق زخمیوں کو ٹی ایچ کیو حسن ابدال منتقل کیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا۔

ترجمان کے مطابق مسافر بس میں 8 مسافر اور عملے دو ارکان سوار تھے۔

ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ مسافر بس بونیر سے راولپنڈی کی جانب جا رہی تھی۔

ریسکیو حکام کے مطابق بعد ازاں تینوں زخمی ہسپتال میں دم توڑ گئے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے