آرمی چیف سے ملاقات میں پوچھا تھا کہ گولی کیوں چلائی، وزیراعلٰی گنڈاپور
Reading Time: 2 minutesخیبر پختونخوا کے وزیراعلی نے کہا ہے اُنہوں ملک کی فوج کے سربراہ سے ملاقات میں تحریک انصاف کے کارکنوں پر اسلام آباد میں چلائی جانے والی گولیوں کے بارے میں پوچھا تھا۔
پیر کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ صوبائی حکومت کی کارکردگی کی سالانہ رپورٹ پرنٹ ہو چکی ہے۔
علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ سب اس رپورٹ کے اعداد وشمار کا جائزہ لیں، جھوٹ سچ خود دیکھیں۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ رپورٹ دیکھنے کے بعد ہماری کارکردگی کا دوسروں سے موازنہ کریں، میں اس رپورٹ پر مناظرے کے لیے بھی تیار ہوں۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ دعوے سے کہتا ہوں کہ ہماری کارکردگی کے مقابلے میں باقیوں کی کارکردگی ایک فیصد بھی نہیں۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ لگا تو بانی پی ٹی آئی کے حکم کے مطابق خیبر پختونخوا سے بھی لوگ آئیں گے، ہم پانی پی ٹی آئی کی ہدایات کے پابند ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ گولی کیوں چلائی کے حوالے سے بار بار آرمی چیف سے بھی سوال کیا۔ جس پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم وفاقی حکومت کے ماتحت آتے ہیں۔
آرمی چیف کے مطابق وفاقی حکومت نے آرٹیکل 245 نافذ کیا تھا اور اس کے تحت جو کچھ بھی ہوا وہ حکومتی احکامات پر ہوا۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ گالیوں کی میری جو ویڈیو وائرل ہوئی اس میں عمران ریاض خان کا نام ایڈٹ ہے، گالیاں میں نے دی ہیں لیکن کسی اور شخص کو دی ہیں اور وہ یہ ڈیزرو کرتا تھا۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کا حصہ بننے کی پارٹی نے ہدایت کی تو پارٹی ہدایات کا پابند ہوں۔