مولوی سے مذاکرات ناکام
Reading Time: < 1 minuteتحریک لبیک کے خادم رضوی کے ٹوئٹر ہینڈل سے ٹویٹ کر کے بتایا گیا ہے کہ حکومت سے مذاکرات مکمل ناکام ہو گئے ہیں اور کل ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کی جائے گی ۔
خادم رضوی کے ٹوئٹر سے بتایا گیا ہے کہ مذاکرات میں آئی ایس آئی کے میجر جنرل فیض حمید نے بھی شرکت کی ۔
یاد رہے کہ یہ وہی جنرل فیض ہیں جن کے دستخط گزشتہ برس فیض آباد دھرنے کے خاتمے کیلئے معاہدے پر ثبت کئے گئے تھے جس میں وفاقی وزیر زاہد حامد کے استعفے کی شرط کو تسلیم کر لیا گیا تھا ۔
اس دستاویز کو ملک بھر میں قانون دان طبقے نے سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ریاست کے ہتھیار ڈالنے سے تعبیر کیا تھا ۔
Array