مولوی سے مذاکرات ناکام
تحریک لبیک کے خادم رضوی کے ٹوئٹر ہینڈل سے ٹویٹ کر کے بتایا گیا ہے کہ حکومت سے مذاکرات مکمل ناکام ہو گئے ہیں اور کل ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کی جائے گی ۔
خادم رضوی کے ٹوئٹر سے بتایا گیا ہے کہ مذاکرات میں آئی ایس آئی کے میجر جنرل فیض حمید نے بھی شرکت کی ۔
یاد رہے کہ یہ وہی جنرل فیض ہیں جن کے دستخط گزشتہ برس فیض آباد دھرنے کے خاتمے کیلئے معاہدے پر ثبت کئے گئے تھے جس میں وفاقی وزیر زاہد حامد کے استعفے کی شرط کو تسلیم کر لیا گیا تھا ۔
اس دستاویز کو ملک بھر میں قانون دان طبقے نے سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ریاست کے ہتھیار ڈالنے سے تعبیر کیا تھا ۔