فواد چودھری کی ایٹمی ٹویٹ
Reading Time: < 1 minuteوفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ایک ٹویٹ کے ذریعے دھرنا دینے والوں کو پاکستان کی ایٹمی طاقت سے ڈرایا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کا خوب مذاق اڑایا جا رہا ہے ۔
فواد چودھری نے لکھا ہے کہ ریاست کے اداروں کی استطاعت کے بارے میں غلط فہمی میں نہ رہا جائے پاکستان ایٹمی قوت ہے ۔
فواد چودھری کے ٹوئٹ پر ان کو جواب دیتے ہوئے صحافی مطیع اللہ جان نے لکھا ہے کہ ایٹم بم کو استعمال کرتے ہوئے خود ذرا فاصلے پر رہئیے گا اور شیخ رشید کو بھی پہلے سے بتا دیجئیے گا ۔ انہوں نے طنز کیا ہے کہ کہیں اس سے فیض آباد پل کو نقصان نہ پہنچ جائے ۔
Array