فواد چودھری کی ایٹمی ٹویٹ
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ایک ٹویٹ کے ذریعے دھرنا دینے والوں کو پاکستان کی ایٹمی طاقت سے ڈرایا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کا خوب مذاق اڑایا جا رہا ہے ۔
فواد چودھری نے لکھا ہے کہ ریاست کے اداروں کی استطاعت کے بارے میں غلط فہمی میں نہ رہا جائے پاکستان ایٹمی قوت ہے ۔
فواد چودھری کے ٹوئٹ پر ان کو جواب دیتے ہوئے صحافی مطیع اللہ جان نے لکھا ہے کہ ایٹم بم کو استعمال کرتے ہوئے خود ذرا فاصلے پر رہئیے گا اور شیخ رشید کو بھی پہلے سے بتا دیجئیے گا ۔ انہوں نے طنز کیا ہے کہ کہیں اس سے فیض آباد پل کو نقصان نہ پہنچ جائے ۔