پاکستان

اڈیالہ سے کوٹ لکھپت جیل

دسمبر 25, 2018

اڈیالہ سے کوٹ لکھپت جیل

سابق وزیراعظم نواز شریف کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کیا جا رہا ہے ۔

گزشتہ روز احتساب عدالت سے سات سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد نواز شریف نے درخواست کی تھی کہ ان کو لاہور جیل منتقل کیا جائے جسے منظور کر لیا گیا تھا ۔

نواز شریف کو اڈیالہ جیل سے نور خان ائربیس منتقل کیا گیا جہاں سے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور لے جایا گیا ۔

یاد رہے کہ آج نواز شریف اپنی 69 ویں سالگرہ منا رہے ہیں ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے