چائلڈ پورنگرافی کا ملزم گرفتار
اسلام آباد میں ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کی کارروائی کے دوران چائلڈ پورنگرافی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کم سن بچوں کے ساتھ زیادتی کرتا اور ویڈیوز بناتا تھا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم جنید بچوں کو بلیک میل کرکے پیسے لیتا تھا۔ پیسے نہ دینے کی صورت میں ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے کی دھمکیاں دیتا تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

