پاکستان

چیف جسٹس اور یاسمین راشد آمنے سامنے

دسمبر 28, 2018

چیف جسٹس اور یاسمین راشد آمنے سامنے

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ہیلتھ کیئر سسٹم براہ راست زندگی سے جڑا ہے، سپریم کورٹ پانی اور اسپتالوں کے مسائل بھی حل کرا رہی ہے ۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی تشکیل کیلئے لئے گئے ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی ۔ صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد بھی عدالتی حکم پر پیش ہوئیں ۔ چیف جسٹس نے یاسمین راشد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ سے امید نہیں تھی کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کریں گی ۔

جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ چیف سیکرٹری نے ہمیں تحریری جواب دیا ہے کہ انہیں معاملے پر مس گائیڈ کیا گیا ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہیلتھ کئیر سسٹم ڈائریکٹ زندگی کے ساتھ جڑا ہوا ہے، پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے بورڈ میں جید لوگوں کو ہونا چاہئیے ۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے سپریم کورٹ کویقین دہانی کرائی کہ اب جو کمیشن بنےگا، نام فائنل کرنے سے قبل عدالت عظمیٰ سے منظوری لی جائے گی ۔ چیف جسٹس نے یاسمین راشد سے کہا کہ پنجاب کے اسپتالوں کی لفٹس اور پانی کے مسائل سپریم کورٹ حل کرا رہی ہیں ۔ عدالت نے کیس کی سماعت چار جنوری تک ملتوی کر دی ۔

 

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے