عالمی خبریں

کیمپ تباہ کرنے کا انڈین دعوی

فروری 26, 2019 < 1 min

کیمپ تباہ کرنے کا انڈین دعوی

Reading Time: < 1 minute

انڈیا کے سیکریٹری خارجہ وجے گوکھلے نے کہا ہے کہ انڈین فضائیہ نے کارروائی کرتے ہوئے ’دہشت گردی‘ کے کیمپ کو تباہ کیا ہے جس میں سینکڑوں زیر تربیت عسکریت پسند مارے گئے ہیں ۔

دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انڈین سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن میں منگل کی صبح انڈین طیاروں نے بالاکوٹ میں واقع جیشِ محمد کے سب سے بڑے کیمپ پر حملہ کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ انڈیا کو لاحق ممکنہ خطرے کے پیشِ نظر پیشگی جیشِ محمد کے کیمپ پر کی گئی کارروائی ایک ’غیر عسکری‘ کارروائی تھی اور خواہش تھی کہ شہری ہلاکتوں سے بچا جائے ۔

انڈیا کے سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ حملہ گھنے جنگل میں پہاڑ کی چوٹی پر واقع ایک کیمپ پر کیا گیا جو شہری آبادی سے کافی دور تھا ا

انھوں نے دعویٰ کیا کہ اس آپریشن میں بڑی تعداد میں جیشِ محمد کے ’دہشت گردی کی تربیت دینے والے، سینیئر کمانڈرز اور جہادیوں کے گروہ جو فدائی حملوں کے لیے تیار کیے جا رہے تھے ہلاک کر دیے گئے ۔

انڈیا کے سیکریٹری خارجہ نے دعویٰ کیا کہ بالا کوٹ میں واقع کیمپ جیش محمد کے امیر مسعود اظہر کے داماد مولانا یوسف اظہر عرف استاد غوری چلا رہے تھے ۔

سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ انڈیا کی جانب سے پاکستان کو بارہا معتبر اطلاعات اور انٹیلیجنس دی گئی کہ دہشت گرد اس کی سرزمین استعمال کر رہے مگر پاکستان کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا اس لیے انڈیا نے فیصلہ کیا کہ اب ممکنہ حملے کو ٹالنے کے لیے جیشِ محمد کے خلاف ایک غیر عسکری کارروائی کرنا ضروری ہو گیا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے