عالمی خبریں

پب جی گیم سے ۲ ہلاک

مارچ 24, 2019 < 1 min

پب جی گیم سے ۲ ہلاک

Reading Time: < 1 minute

انڈیا کے صوبے مہاراشٹر میں موبائل ویڈیو گیم پب جی نے دو نوجوانوں کی جان لے لی ہے ۔

حکام نے بتایا ہے کہ مہاراشٹر کے ہنگولی ضلع میں ۲۴ سالہ یوگیش اور ۲۲ سالہ انا پورنے کی موت ٹرین کے کچلنے سے ہوئی ہے۔

مقامی افراد نے بتایا کہ دونوں نوجوان ریلوے ٹریک پر بیٹھے پب جی کھیل رہے تھے اور موبائل فون گیم میں اتنے محو ہوگئے کہ حیدرآباد – اجمیر ایکسپریس کی آواز نہ سن سکے، ٹرین دونوں کو کچل کر گزر گئی ۔

مقامی افراد نے مطالبہ کیا ہے کہ اس کھیل پر پابندی لگائی جائے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے