پاکستان24

’آزادی مارچ میں دہشت گردی کا خطرہ ہے‘

Reading Time: < 1 minute پاکستان کی خفیہ ایجنسیاں ہر اہم سیاسی اجتماع کے موقع پر اس طرح کے تھریٹ الرٹ جاری کرتی رہتی ہیں اور پاکستان میں دو سابق وزرائے اعظم سیاسی اجتماعات میں قتل کیے گئے۔

اکتوبر 25, 2019 < 1 min

’آزادی مارچ میں دہشت گردی کا خطرہ ہے‘

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں خفیہ ایجنسیوں نے خطرے کا ایک انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27 اکتوبر کو حکومت مخالف تحریک ’آزادی مارچ‘ کے ذریعے داعش یا ’اسلامک سٹیٹ‘ کے دہشت گرد ملک کے بڑے شہروں میں داخل ہو سکتے ہیں۔

انسداد دہشت گردی کے قومی ادارے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کی جانب سے جاری کیے گئے خطرے کے الرٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دہشت گرد/ شرپسند آزادی مارچ کے دوران حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سیاسی جماعتوں کے قائدین، سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں اور عام لوگوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

جمعرات کو شام گئے جاری کیے گئے اس تھریٹ الرٹ میں نیکٹا نے کہا ہے کہ ’دہشت گرد تنظیم اسلامک سٹیٹ خراسان پاکستان جے یو آئی کے آزادی مارچ کے دوران حملوں کا منصوبہ بنا چکی ہے جس میں ملکی سیاسی قیادت، سکیورٹی اہلکار اور عام افراد کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔‘

الرٹ کے مطابق ’دہشت گرد تنظیم کے افراد کا آزادی مارچ کے شرکا کے بھیس میں بڑے شہروں میں داخل ہونے کا بھی خطرہ ہے۔‘

سکیورٹی اداروں کے حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ خطرے کے پیش نظر صورتحال پر کڑی نظر رکھیں اور سخت حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔

خیال رہے کہ ماضی میں بھی حکومت مخالف سیاسی اجتماعات اور جلسے جلوسوں کے مواقع پر اس طرح کے انتباہ جاری ہوتے رہے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے