پاکستان24

دوہری شہریت: جواب دینے کے لیے فیصل واوڈا کو پھر مہلت

ستمبر 17, 2020

دوہری شہریت: جواب دینے کے لیے فیصل واوڈا کو پھر مہلت

پاکستان میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو دوہری شہریت کے مقدمے میں جواب جمع کرانے کے لیے ایک بار پھر مہلت دے دی ہے۔

جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واڈا کے خلاف نا اہلی کی درخواست پر سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی۔

درخواست گزار کے وکیل جہانگیر جدون عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ فیصل واؤڈا نے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت دہری شہریت چھپائی، دہری شہریت چھپانے اور جھوٹا حلف نامہ دینے پر بطور رکن اسمبلی نااہل قرار دیا جائے۔

وکیل نے کہا کہ فیصل واؤڈا نے عدالتی نوٹسز کے باوجود نو ماہ سے جواب جمع نہیں کرایا۔

دوران سماعت فیصل واؤڈا کے وکیل نے جواب جمع کرانے کے لیے عدالت سے تین ہفتوں کی مہلت مانگ لی۔

عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے