نواز شریف پر غداری کا مقدمہ درج کرانے والا کون؟
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کے دو سابق وزرائے اعظم نواز شریف، شاہد خاقان عباسی اور پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے وزیراعظم فاروق حیدر پر لاہور کے تھانہ شاہدرہ میں غداری اور بغاوت کا مقدمہ درج کرانے والے بدر رشید سے وزیراعظم عمران خان نے لاتعلقی ظاہر کی ہے تاہم بتایا جا رہا ہے کہ مدعی مقدمہ کا تعلق تحریک انصاف سے ہے۔
پاکستان کے نجی ٹی وی چینلز کی رپورٹس میں بدر رشید نامی شہری کو لاہور کے راوی ٹاؤن میں تحریک انصاف یوتھ ونگ کا صدر قرار دیا گیا ہے جبکہ ار آر وائے نیوز کے مطابق بدر رشید پر فوجداری مقدمات بھی درج ہیں۔
بدر رشید پر اقدام قتل اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں مقدمہ درج ہے۔
صحافی حامد میر نے بدر رشید کی پنجاب کے گورنر چودھری سرور اور شیخ رشید سمیت دیگر سیاست دانوں کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرانے والے بدر رشید فون بند کر کے غائب ہو گئے ہیں۔
یہ ہے قوم کا وہ ہیرا جس کی درخواست پر لاہور پولیس نے دو سابق وزرائے اعظم پاکستان سمیت آزاد کشمیر کے وزیراعظم اور فوج کے تین ریٹائرڈ جرنیلوں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا یہ عظیم محب وطن پاکستانی مقدمہ درج کرانے کے بعد غائب ہے فون بھی بند ہے گھر والے کہتے ہیں وہ یہاں سے چلے گئے pic.twitter.com/UHJIsbxAdI
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) October 6, 2020