پاکستان24 متفرق خبریں

پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد

اکتوبر 9, 2020 < 1 min

پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے چین کی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دی ہے۔

جمعے کو جاری کیے گئے ایک بیان میں پی ٹی اے نے کہا ہے کہ معاشرے کے مختلف طبقات کی جانب سے غیر اخلاقی اور نامناسب مواد کی شکایات سامنے آنے پر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

پی ٹی اے اس سے قبل دو بار ٹک ٹاک انتظامیہ کو غیرمناسب مواد ہٹانے کے لیے خبردار کر چکا تھا۔

قبل ازیں گزشتہ ماہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پانچ ڈیٹنگ موبائل ایپلی کیشنز  ٹنڈر، ٹیگڈ، سکاؤٹ، گرینڈر اور سے ہائے کو بلاک کیا تھا۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق غیر اخلاقی اور غیر مہذب منفی اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ٹی اے نے مذکورہ پلیٹ فارمز کی انتظامیہ کو ڈیٹنگ خدمات ختم کرنے اور براہ راست جاری مواد کو پاکستان کے مقامی قوانین کے مطابق ماڈریٹ کرنے کے لیے نوٹس جاری کیے گئے تھے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے