پاکستان24 متفرق خبریں

پاکستانی وزیراعظم کا فوجی سربراہ کے دفاع کا عہد

اکتوبر 17, 2020 < 1 min

پاکستانی وزیراعظم کا فوجی سربراہ کے دفاع کا عہد

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے فوج پر حملہ کیا ہے۔

سنیچر کو اسلام آباد میں ٹائیگر فورس کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ گذشتہ رات گوجرانوالہ میں سرکس ہوئی، اس سرکس میں بڑے فنکار تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ”میں نے 11 سال پہلے پیش گوئی کی تھی کہ یہ سارے اکٹھے ہو جائیں گے، نواز شریف اور آصف زرداری ایک ہو جائیں گے۔“ 

عمران خان نے کہا کہ ’نواز شریف ملک سے بھاگ کر لندن چلے گئے تھے، اور انہوں نے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے خلاف جلسے میں باتیں کیں۔‘

پاکستانی ویراعظم نے اپوزیشن رہنماؤں پر طنزیہ جملے کسے اور کہا کہ نواز شریف نے جنرل قمر جاوید باجوہ پر نہیں بلکہ پاکستان کی فوج پر حملہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف وہی باتیں کر رہے ہیں جو انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی پاکستانی فوج کے خلاف کرتے ہیں۔

عمران خان نے بلاول بھٹو زرادری اور مریم نواز کا نام لیے بغیر کہا کہ میں بچوں کی تقریر پر بات نہیں کروں گا۔

’دونوں نے زندگی میں ایک گھنٹہ کام نہیں کیا، دونوں اپنے والد کی کمائی پر پلے بڑھے ہیں۔‘

عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کا نام لیے بغیر کہا کہ میں گیارہویں کھلاڑی پر کیا بات کروں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے