متفرق خبریں

نیکٹا کا تھریٹ الرٹ جھوٹ ہے: کالعدم تحریک طالبان

اکتوبر 22, 2020 < 1 min

نیکٹا کا تھریٹ الرٹ جھوٹ ہے: کالعدم تحریک طالبان

Reading Time: < 1 minute

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے کہا ہے کہ ان سے منسوب حملوں کے تھریٹ الرٹ کی خبر جھوٹ ہے۔

ایک بیان میں شدت پسند کالعدم تنظیم نے کہا ہے کہ ”جمہوری سیاسی و مذہبی جماعتوں پر حملوں کے حوالے سے نیکٹا کی حالیہ خبر سراسر جھوٹ پر مبنی ہے، تحریک طالبان پاکستان عسکری اداروں اور جمہوری سیاسی جماعتوں کے بڑھتے اختلافات میں ٹی ٹی پی کے نام کو بلیک میلنگ اور دھمکیوں کے لیے استعمال کرنے کی شدید مذمت کرتی ہے۔“

بیان کے مطابق ”تحریک طالبان پاکستان کا موقف اور اہداف واضح ہیں، میڈیا پر بلا تفریق مذہبی اور سیاسی رہنماؤں پر تحریک طالبان پاکستان کی طرف سے حملوں کی خبریں بے بنیاد ہیں۔“

واضح رہے کہ جمعرات کو پاکستان میں انسداد دہشت گردی کے حوالے سے قائم ادارے نیکٹا نے ایک تھریٹ الرٹ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ کوئٹہ میں حملوں کا خطرہ ہے۔

پاکستان میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد ڈیموکریٹک موومنٹ نے حکومت کے خلاف تحریک کے سلسلے میں 25 اکتوبر کو بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں جلسے کا اعلان کیا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے