پاکستان24 متفرق خبریں

فوج نہیں چند جرنیلوں کو حساب دینا ہوگا: نواز شریف کا جلسے سے خطاب

اکتوبر 25, 2020 < 1 min

فوج نہیں چند جرنیلوں کو حساب دینا ہوگا: نواز شریف کا جلسے سے خطاب

Reading Time: < 1 minute

کوئٹہ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے سے سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’کب تک ہماری ریاستی طاقت اپنوں کے خلاف استعمال ہوتی رہی گے، کب تک اپنوں کے خلاف غداری کے الزامات لگائے جاتے رہیں گے۔‘
نواز شریف نے کہا کہ ان کو ملک کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کے مسائل کا اچھی طرح اندازہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے مہنگائی نے عوام کی زندگی مشکل بنا دی ہے۔ چینی 110 اور آٹا 70 روپے کلو ہو گیا ہے۔ غربت کی وجہ سے لوگ ادویات خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔
نواز شریف نے کہا کہ سنہ 2018 کے عام انتخابات میں تاریخی دھاندلی کرانے پر جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل فیض حمید کو جواب اور حساب دینا ہے۔ ’عمران خان کو لانے کا فیصلہ فوج نہیں چند جرنیلوں کا تھا۔ فوج کا سیاست سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں مگر بدنامی فوج کی ہوتی ہے۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے