متفرق خبریں

جنسی ہراسانی کی ویڈیو وائرل، بینک مینیجر گرفتار

نومبر 8, 2020 < 1 min

جنسی ہراسانی کی ویڈیو وائرل، بینک مینیجر گرفتار

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد پولیس نے سوشل میڈیا پر جنسی ہراسانی کی وائرل کی جانے والی ویڈیو پر کارروائی کی ہے۔

پولیس کے بیان کے مطابق ملزم فیصل بنک ایف ٹین برانچ کے کریڈٹ منیجر عثمان گوہر  کو خاتون سٹاف کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات اور ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد نے ویڈیو پر پولیس کو کارروائی کی ہدایت کی تھی جس کے بعد گرفتاری عمل میں آئی۔

حمزہ شفقات کے مطابق فیصل بنک نے منیجر کو ملازمت سے برطرف کردیا ہے۔

انہوں نے شہریوں سے ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے