متفرق خبریں

گلگت میں ملاقات: دونوں جماعتیں کتنی قریب ہیں؟

نومبر 12, 2020 < 1 min

گلگت میں ملاقات: دونوں جماعتیں کتنی قریب ہیں؟

Reading Time: < 1 minute

گلگت میں ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور سندھ آئی جی سے متعلق رپورٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

مریم نواز نے بلاول بھٹو کو چائے پر مدعو کیا تھا۔
مریم نواز نے گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کے دوران پیپلزپارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری کو چائے پر مدعو کیا۔ ملاقات میں پی پی رہنما شیری رحمن،مصطفی نواز کھوکھر اور صدر گلگت بلتستان پیپلز  پارٹی شریک تھے جبکہ ن لیگ سےشاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، پرویز رشید  حافظ حفظ الرحمان اور مریم اورنگزیب بھی شریک ہوئے۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال، مستقبل کی حکمت عملی اور گلگت بلتستان انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں آئی جی سندھ سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ کو بھی زیر بحث لایا گیا جبکہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے حکومت مخالف تحریک کا جائزہ لیا گیا۔

مریم نواز کی بلاول بھٹو سے ملاقات میں پی ڈی ایم کی حکومت مخالف حکمت عملی پر غور کے علاوہ پشاور کے بارے میں بھی گفتگو کی گئی۔

پیپلزپارٹی کے نواز شریف کے ٹویٹ پر تحفظات بھی سامنے آئے ۔ پیپلزپارٹی کا موقف سامنے آیا کہ مثبت اقدام کی تعریف کرنی چاہیے جبکہ مسلم لیگ ن کراچی واقعے سے متعلق نواز شریف کے ٹویٹ اور موقف پر قائم رہی اور کہا گیا کہ نواز شریف نے درست موقف اپنایا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے