پاکستان24 متفرق خبریں

دراندازی کے انڈین الزامات مسترد کرتے ہیں: پاکستان

نومبر 21, 2020 2 min

دراندازی کے انڈین الزامات مسترد کرتے ہیں: پاکستان

Reading Time: 2 minutes

انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی کے پاکستان مخالف بیان پر ردعمل میں ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے الزامات حقائق کو تبدیل نہیں کرسکتے، سرحد پار دہشت گردی کے بھارتی جھوٹے بیانیے کی کوئی ساکھ نہیں ہے۔

انہوں نے عالمی برادری کو خبردار کیا کہ بھارت ایک بار پھر فالس فلیگ آپریشن کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے جمعے کو کہا تھا کہ ان کی سکیورٹی فورسزنے پاکستان سے جموں و کشمیر میں دراندازی کرنے والے دہشت گردوں کا منصوبہ ناکام بنایا ہے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ انڈین وزیراعظم مودی کی جانب سے لگائے گئے الزمات کی تردید کرتے ہیں۔ ”مودی کے الزمات مقبوضہ کشمیر اور پاکستان کے خلاف بھارتی ریاستی دہشت گردی سے بین الاقوامی توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں، پاکستان کی جانب بھارتی ریاستی دہشت گردی کے ناقابل تردید شواہد پر مبنی ڈوزئر کے بعد بھارت نے پاکستان مخالف پراپیگنڈا تیز کیا،پاکستان نے ڈوزئر میں پاکستان کے خلاف بھارتی ریاستی دہشت گردی،معاونت،مالی اعانت اور منصوبہ بندی عمل درآمد شواہد پیش کیے، بھارت کی جانب سے پاکستان مخالف الزمات حقائق کو تبدیل نہیں کرسکتے، سرحد پار دہشت گردی کے بھارتی جھوٹے بیانیے کی کوئی ساکھ نہیں ہے۔“

زاہد حفیظ چوہدری نے عالمی برادری کو خبردار کیا ہے بھارت ایک بار پھر فالس فلیگ آپریشن کر سکتا ہے، بھارت دہشت گردی کے پھیلاؤ کی ریاستی پالیسی پر عمل پیرا ہو کر اقوام متحدہ بین الاقومی قانون اور علمی معاہدوں کے تحت جرم کا مرتکب ہوا ہے، عالمی برادری اجتماعی طور پر بھارت کا محاسبہ کرے، عالمی برادری دہشت گرد تنظیموں کی سرپرستی میں ملوث بھارتی شہریوں کے خلاف کارروائی کے لیے عملی اقدامات کرے، اقوام متحدہ پاکستان کے فراہم کردہ شواہد کی بنا پر کارروائی کرے، اقوام متحدہ بھارت پر زور دے کہ وہ دہشت گردانہ ریاستی پالیسی کو ترک کرے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے