پاکستان24 متفرق خبریں

پشاور جلسہ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہے: بلاول بھٹو زرداری

نومبر 22, 2020 2 min

پشاور جلسہ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہے: بلاول بھٹو زرداری

Reading Time: 2 minutes

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے پشاور جلسے میں خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جو نامعلوم ہیں وہ ہم سب کو معلوم ہیں۔ اگر فوج دفاعی ادارہ ہے تو سر آنکھوں پر، سیاسی ادارہ بننے کی کوشش کرے گا تو پھر تنقید بھی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ”آپ اپنے دفاع سے کام رکھیں، سیاست میں کیوں آتے ہیں؟“

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے پاس زیادہ وقت نہیں بچا اور تاریخی اجتماع عمران خان کے خلاف ریفرنڈم ہے۔

قبل ازیں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ آج تفصیلی بات نہیں کر سکیں گی۔ ’مجھے ابھی اطلاع ملی ہے کہ لندن میں میری دادی کا انتقال ہوگیا ہے، نواز شریف کی والدہ کا انتقال ہوگیا ہے۔‘

انہوں ںے کہا کہ میری دادی اللہ تعالیٰ کے پاس چلی گئی ہیں، آپ سب سے درخواست ہے کہ ان کی مغفرت کے لیے دعا کریں۔

مریم نواز کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے اپنا خطاب دوبارہ شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں تاریخی مہنگائی اور بے روزگاری ہے، سلیکٹڈ کی نالائقی کا بوجھ عوام اٹھا رہے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پشاور کا جلسہ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہے۔

پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت نے اپوزیشن اتحاد ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے کے موقع پر پشاور جانے والے راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کیں۔

اتوار کی صبح اسلام آباد سے پشاور جانے والی موٹر وے اور جی ٹی روڈ پر سینکڑوں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں جبکہ حکام نے بتایا کہ راستے صوبائی دارالحکومت میں رنگ روڈ پر جلسے کی وجہ سے بند ہیں۔

   

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) اتوار کے دن پشاور میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

حکومت کی جانب سے اپوزیشن اتحاد کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کیا گیا لیکن پی ڈی ایم لیڈران کا کہنا ہے کہ وہ جلسہ ہر صورت میں کریں گے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی نے بڑے اجتماعات پر پابندی عائد کردی  تھی۔ تاہم سنیچر کو لاہور میں دسیوں ہزار افراد نے مذہبی جماعت تحریک لبیک کے بانی خادم رضوی کے جنازے میں شرکت کی اور سرکاری مشینری ان کے معتقدین کو سہولیات فراہم کرتی رہی۔

پشاور میں اتوار کو ہونے والے جلسے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔  پشاور میں جلسے کے لیے دلزاک روڈ چوک سٹیج سجایا گیا ہے۔ سٹیج کو بینرز اور پوسٹرز سے سجایا گیا ہے۔

پیپلزپارٹی کی جانب سے جلسہ گاہ پر رات گئے آتشبازی کی گئی۔

سنیچر کو پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ اور پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ پی ڈی ایم کا پشاور میں جلسہ نہ ہو مگر اتوار کو ایک تاریخی جلسہ ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جب حکومت کو جلسہ روکنے کا کوئی اور بہانہ نہ ملا تو کورونا کا خطرہ کہہ دیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے