پاکستان24 متفرق خبریں

پاکستان میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

نومبر 23, 2020 < 1 min

پاکستان میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں تعلیمی اداروں کو کورونا کے کیسز بڑھنے کی وجہ سے 26 نومبر کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سکول و کالجز کو دوبارہ 11 جنوری کو کھولا جائے گا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بتایا ہے کہ تعلیمی اداروں میں تعطیلات کی منظوری دے دی گئی ہے جس کے مطابق 25نومبر سے 24دسمبر تک آن لائن کلاسز ہوں گی جبکہ 25 دسمبر سے 10جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔

پیر کو نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں بتایا گیا کہ تعلیمی اداروں میں کورونا انتہا کو پہنچ گیا ہے،تعلیمی اداروں میں گزشتہ ایک ہفتےمیں مثبت کیسزکی شرح82 فیصد رہی ، یومیہ شرح 1.8فیصد سے بڑھ کر3.3 فیصد پرپہنچ گئی۔ اتوار کو ملک بھرمیں مثبت کیسزکی شرح 7.46 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

وفاقی وزیراسد عمرکی زیرصدارت این سی اوسی کا مارننگ سیشن ہوا جس میں صوبائی وزرا صحت اور تعلیم نے شرکت کی ، شرکاء نے کورونا وائرس کی دوسری لہرمیں مثبت کیسزکی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ پرتشویش کا اظہارکیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ اتوار کوملک بھرمیں مثبت کیسزکی شرح 7.46 فیصد ریکارڈ کی گئی ، آزادکشمیر 11.45 فیصد کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ خیبرپختونخوا 9.85 ، سندھ 9.63 ،اسلام آباد 8.09 ، بلوچستان 7.73 ، گلگت 5.23 اورپنجاب میں 3.95 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پنجاب میں راولپنڈی،ملتان،لاہوراورفیصل آباد میں سب سے زیادہ مثبت کیسزرپورٹ ہوئے سندھ میں کراچی اورحیدرآباد میں زیادہ متاثر ، خیبرپختونخوا میں پشاور،ایبٹ آباد اورسوات میں کیسز سب سے زیادہ ، آزادکشمیر،،گلگت اوراسلام آباد میں متاثرہ شہروں میں شامل ہے۔

شرکاء کوبتایا گیا کہ تعلیمی اداروں میں مثبت کیسزکی شرح 1.8فیصد سے بڑھ کر3.3 فیصد ہوگئی،گزشتہ ایک ہفتے میں تعلیمی اداروں میں مثبت کیسزکی شرح 82 فیصد رہی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے