پاکستان کے سابق وزیراعظم میرظفر اللہ جمالی وینٹیلیٹر پر ہیں
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کے سابق وزیراعظم میرظفر اللہ خان جمالی کے انتقال کی خبر نشر کی گئی تاہم ان کے بیٹے کی تردید کے بعد صدر مملکت عارف علوی نے تعزیتی ڈیلیٹ کر دی۔
اے آر وائے سمیت کئی نجی نیوز چینلز نے سابق وزیراعظم کے انتقال کی خبر نشر کی جس کے بعد صدر مملکت، اسد عمر، فواد چودھری، فردوس عاشق، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے تعزیتی ٹویٹس کیں۔
ان کو گزشتہ شب ہارٹ اٹیک ہونے کے بعد راولپنڈی کے عسکری ادارہ برائے امراض قلب میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ وینٹیلیٹر پر ہیں۔
جمالی سنہ 2002 کے الیکشن کے بعد ڈکٹیٹر پرویز مشرف کے دور میں وزیراعظم بنائے گئے تھے جس کے بعد ان کو ہٹا کر شوکت عزیز کو لگایا گیا۔
Array